حکومت نان فائلرز کی موبائل فون سمیں بلاک کرنے پر بضد

ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ انکم ٹیکس جنرل آرڈر پر تاحال عملدرآمد کیوں نہیں ہوا،
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیوں کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے پر غور شروع، نان فائلرز کے موبائل فون کے استعمال پر ڈھائی فیصد اضافی ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی۔
واضح رہے کہ ایف بی آر نے 5 لاکھ سے زائد نان فائلرز کی سمز بلاک نہ کرنے کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے اور اگر پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیوں نے 15 مئی تک سمیں بلاک نہ کیں تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کیے جانے کا امکان ہے۔
ایف بی آر اور وزارت خزانہ کے حکام نے نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے میں رکاوٹ کے باعث پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیوں کے خلاف قانونی کارروائی پر اتفاق کیا ہے،
متبادل اقدامات پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔