ملک بھر میں رواں ہفتے سے برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے،
صرف 15 دنوں میں ملک میں مرغی کی قیمت میں 50 فیصد تک کمی، گوشت 800 روپے سے کم ہوکر 400 روپے فی کلو تک پہنچ گیا، مرغیوں میں بیماریاں پھیل گئیں۔
منفی افواہوں سے مارکیٹ گر گئی، جس سے انہیں لاکھوں کا نقصان ہوا۔
دوسری جانب چکن کی قیمت میں کمی سے شہر کے مکین بھی خوش ہیں، دکانداروں کا کاروبار بھی اچھا چل رہا ہے،
دکانداروں کا کہنا ہے کہ گوشت کی مانگ میں 1000 سے 1200 کلو تک اضافہ ہوا ہے۔
دوسری جانب فیصل آباد کے فاسٹ فوڈ پوائنٹ پر مردہ مرغیوں کی فروخت کا گھپلہ بے نقاب ہوا ہے۔