ایف سی بلوچستان نے نیشنل ہائی وے این 65 پر بروقت کارروائی کرکے کئی قیمتی جانیں بچائیں۔
بلوچستان میں نیشنل ہائی وے این 65 پر پنجرہ پل پر آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں۔
گاڑیوں میں خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں شہری سفر کر رہے تھے۔
ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے اہلکاروں نے شہریوں کو پشتوں سے نکال کر ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کی کوشش کی۔
قومی شاہراہ کو اب ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔