، وفاق کو مضبوط کرنے کے لیے سیاست ضروری ہے۔راجہ پرویز اشرف

سابق سپیکر و صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ وفاق کو مضبوط کرنے کے لیے سب کی سیاست کی ضرورت ہے۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ تنظیمی معاملات سے متعلق تبدیلیاں معمول کی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ پنجاب میں دوستوں سے بات کر کے تنظیمی معاملات میں تبدیلی لائیں گے اور پنجاب میں پیپلز پارٹی کی کمزوری کا تاثر دور کرنے کی کوشش کریں گے۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ وفاق کو مضبوط رکھنے کے لیے سیاست کرنے کی ضرورت ہے، تجربہ کار اور نوجوان قیادت کا گلدستہ پیش کریں گے۔