سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ 2024 کا فائنل جاپان نے پاکستان کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر جیت لیا۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ جاپان نے پہلی بار سلطان اذلان شاہ کپ جیتا ہے۔
ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلا گیا یہ میچ مقررہ وقت پر 2-2 گول سے برابر رہا جس کے بعد اس کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا جہاں جاپانی ٹیم نے 1-4 سے کامیابی حاصل کی۔
جاپان نے فائنل میچ کے پہلے کوارٹر میں پاکستان کے خلاف پہلا گول کیا۔
میچ کے 12ویں منٹ میں جاپانی کھلاڑی تاناکا سیرین نے گیند کو جال میں ڈال کر اپنی ٹیم کو برتری دلائی اور پہلے کوارٹر کے اختتام تک اسکور برابر رہا۔