پنجاب حکومت نے قومی ہاکی ٹیم کے لیے بڑے انعامات کا اعلان کر دیا

پنجاب کے وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر نے قومی ہاکی ٹیم کے لیے بڑے انعام کا اعلان کیا ہے۔
صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر نے قومی ہاکی ٹیم کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت ٹیم کے لیے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کرتی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے قومی ہاکی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ہاکی ٹیم نے اس کامیابی سے ملک کے دل جیت لیے ہیں۔
یاد رہے اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل آج پاکستان اور جاپان کے درمیان کھیلا گیا، جس میں پاکستان کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا،
میچ 2-2 گول سے برابر رہا، جس پر میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔
جس پر میچ کا فیصلہ پینلٹی شوٹس پر کیا گیا ، پاکستان کی جانب سے 5 میں سے صرف ایک ہی گول کیا جا سکا جبکہ جاپان نے 5 میں سے 4 گول پاکستان کے خلاف داغے اور جیت حاصل کی ۔