کل آئی ایم ایف سے مذاکرات شروع کریں گے‘وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ تمام سہولیات فراہم کریں گے لیکن ٹیکس کی بنیاد بڑھانے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
ہم مکمل ڈیجیٹلائزیشن کی طرف بڑھ رہے ہیں، اس سے آمدنی میں اضافہ ہوگا اور شفافیت بھی آئے گی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی ضرورت ہے۔
ٹیکس ٹو جی ڈی پی، توانائی اور نجکاری کے معاملات پر بہت ساری اصلاحات کی جانی ہیں۔
پاکستان کے وزیر خزانہ کو معاشی استحکام کے لیے نجکاری کی طرف جانا ہو گا۔
توانائی اور نجکاری کے معاملے میں اصلاحات کرنا ہوں گی، پالیسی بنانا حکومت کا کام ہے، نجی شعبے نے کام کرنا ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ صنعتوں کو یکساں انرجی ٹیرف دینا جائز مطالبہ ہے،
یہاں صنعتیں 25 سے 26 فیصد شرح سود پر نہیں چل سکتیں، ہمیں بجلی چوری کو مکمل طور پر ختم کرنا ہوگا۔
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے بورڈز تبدیل ہو رہے ہیں۔