پیپلز پارٹی کے پاس پاکستان کے مسائل کا حل موجود ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں گپ شپ کی سیاست کے بجائے پاکستان میں اصلاحات کے بارے میں سوچنا ہوگا، ہم اس کے لیے تیار ہیں۔
پیپلز انفارمیشن بیورو پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے زیر اہتمام اتوار کو الحمرا ہال میں خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے انتخابی مہم میں ایک منشور دیا تھا۔
پیپلز پارٹی نے دس نکاتی ایجنڈا پیش کیا، الیکشن کے بعد تنقید کرنے والی جماعتوں نے ہمارا دس نکاتی منشور اپنایا۔
پیپلز پارٹی کے صدر نے کہا کہ سپریم کورٹ ریفرنس کے تاریخی فیصلے پر پیپلز پارٹی ہر شہر میں کانفرنس کا انعقاد کرے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمیں عدالتی اصلاحات لانے کی ضرورت ہے تاکہ آنے والی نسلوں کو بتا سکیں کہ وہ غلطیوں کو سدھار سکتے ہیں،
عدالتی اصلاحات کی بڑی ذمہ داری پارلیمنٹ پر ہے، ہمیں اپنی عدلیہ کو مضبوط کرنا ہے ۔