عالمی بینک عالمی بینک نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 2022 کے بعد بلند ترین سطح تک پہنچ سکتی ہیں۔ یہ انتباہ کموڈیٹی مارکیٹس آؤٹ لک رپورٹ 2026 میں جاری کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال نے عالمی منڈیوں پر شدید دباؤ ڈال دیا ہے، جس کے باعث تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا امکان ہے۔
اگر یہ تنازع طویل ہوا تو تیل کی قیمت 115 ڈالر فی بیرل تک جا سکتی ہے۔عالمی بینک کے مطابق توانائی کی مجموعی قیمتوں میں 16 سے 24 فیصد تک اضافے کا خدشہ ہے،۔
جس کے نتیجے میں دنیا بھر میں مہنگائی میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔