سعودی حکام نے واضح کیا ہے کہ مملکت نے کسی بھی ملک کو اپنی فضائی حدود جارحانہ کارروائیوں کیلئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی حکام کا کہنا ہے کہ بعض عناصر سعودی عرب کے مؤقف کو غلط انداز میں پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی ثالثی کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔
حکام کے مطابق “پروجیکٹ فریڈم” کے آغاز پر سعودی عرب نے امریکی افواج کیلئے اپنی فضائی حدود بند کردی تھی۔
، تاہم آپریشن روکنے کے اعلان کے بعد یہ پابندی ختم کردی گئی۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔