وینزویلا میں گزشتہ ماہ آنے والے تباہ کن زلزلوں کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 3 ہزار 342 ہو گئی ہے، جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی اور بحالی کی سرگرمیاں تاحال جاری ہیں۔وینزویلا کی وزارتِ اطلاعات و نشریات کے مطابق 24 جون کو ملک میں 7.2 اور 7.5 شدت کے دو طاقتور زلزلے آئے تھے،۔
جنہوں نے وسیع پیمانے پر جانی و مالی نقصان پہنچایا۔حکام کا کہنا ہے کہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار 342 تک پہنچ چکی ہے، جبکہ ملبے تلے دبے ممکنہ متاثرین کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ریسکیو آپریشن میں 3 ہزار سے زائد بین الاقوامی امدادی کارکنوں کے علاوہ تقریباً 30 ہزار مقامی اہلکار حصہ لے رہے ہیں، جو متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں اور بحالی کے کاموں میں مصروف ہیں۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔