امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ نے غیرقانونی تارکینِ وطن کے خلاف ملک بدری کی مہم مزید تیز کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر گرفتاریاں شروع کر دی ہیں۔امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) کے مطابق جون کے آخری پانچ روز کے دوران ملک بھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے تقریباً 10 ہزار افراد کو حراست میں لیا گیا۔
ادارے کے مطابق حالیہ کارروائیوں کے بعد زیرِحراست افراد کی مجموعی تعداد تقریباً 39 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس مہم کا بنیادی ہدف ایسے غیرقانونی تارکینِ وطن ہیں جو قتل، جنسی جرائم، بچوں سے زیادتی، گینگ سرگرمیوں، دہشت گردی یا دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔
حکام کے مطابق ایسے افراد کو قانون کے مطابق ملک بدر کرنے کا عمل جاری رکھا جائے گا۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔