امریکی فورسز نے ایران کے جزیرے لارک پر کارروائی کرتے ہوئے دو میزائل لانچرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ کارروائی کئی ہفتوں کے وقفے کے بعد ایران میں امریکا کی پہلی معلوم فضائی کارروائی قرار دی جا رہی ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کے اہلکار آبنائے ہرمز میں بحری بارودی سرنگیں پہنچانے کی تیاری کر رہے تھے اور اسی دوران امریکی فورسز نے میزائل لانچرز کو نشانہ بنایا۔ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے امریکی کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں فوجی اہلکاروں کے ساتھ شہری بھی متاثر ہوئے۔
ایرانی حکام نے حملے کا بدلہ لینے اور حملہ آوروں کو سزا دینے کا اعلان کیا ہے۔دوسری جانب ایران نے خطے میں موجود امریکی تنصیبات کو بھی نشانے پر رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔ اردن میں امریکی فورسز پر میزائل حملے کی اطلاع سامنے آئی ہے۔ اردن کی فوج کے مطابق اس کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے 8 میزائلوں کو روک لیا گیا۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔