واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایڈم ٹیلی کو قائم مقام امریکی وزیرِ فوج کی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے آرمی کے سول ورکس کے اسسٹنٹ سیکرٹری ایڈم ٹیلی کو قائم مقام آرمی سیکرٹری مقرر کیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایڈم ٹیلی فوج کے سول ورکس سے متعلق شعبے میں معاون وزیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ایڈم ٹیلی کو حال ہی میں مستعفی ہونے والے ڈین ڈرسکول کی جگہ تعینات کیا گیا ہے۔ ڈین ڈرسکول نے وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ سے اختلافات کے بعد عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق ڈین ڈرسکول نے اپنے استعفے کی کوئی واضح وجہ بیان نہیں کی، جبکہ امریکی فوج نے بھی اس معاملے پر فوری ردِعمل دینے سے گریز کیا۔اس سے قبل وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے اپریل میں جنرل رینڈی جارج کو اچانک عہدے سے ہٹا دیا تھا۔
بعد ازاں یورپ اور افریقا میں تعینات امریکی فوج کے کمانڈر جنرل کرسٹوفر ڈونا ہیو نے بھی جون میں غیر متوقع طور پر استعفیٰ دے دیا تھا۔