واشنگٹن: امریکا نے سعودی عرب کو تقریباً 5 ارب ڈالر مالیت کے جدید دفاعی سازوسامان فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے، جس میں جوائنٹ ڈائریکٹ اٹیک میونیشنز ایکسٹینڈڈ رینج (JDAM-ER) بھی شامل ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق سعودی عرب کو 5 ارب ڈالر مالیت کے JDAM-ER کی ممکنہ فروخت کی منظوری دی گئی ہے۔
، جبکہ اس معاہدے کا بنیادی ٹھیکہ امریکی دفاعی کمپنی بوئنگ کو ملنے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ سعودی عرب کو 750 ملین ڈالر مالیت کے AGT-150 انجنوں کی فروخت کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ یہ انجن جنگی ٹینکوں میں استعمال کیے جاتے ہیں اور اس معاہدے کا ٹھیکہ ہنی ویل کو ملے گا۔
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ مجوزہ دفاعی سودوں سے سعودی عرب کو موجودہ اور مستقبل کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ اس کے ساتھ سعودی عرب کی دفاعی تیاری، آپریشنل ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت اور امریکا کے ساتھ دفاعی تعاون بھی مزید مضبوط ہوگا۔
دوسری جانب امریکا نے عمان اور عراق کے لیے بھی دو الگ دفاعی معاہدوں کی منظوری دی ہے۔