لندن: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لندن میں اپنے والد اور صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال سمیت سندھ کی تقسیم کے معاملے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ملاقات آصف زرداری کی لندن میں رہائش گاہ پر ہوئی، جس میں بختاور بھٹو زرداری بھی شریک تھیں۔
ذرائع کے مطابق ملاقات تقریباً 5 گھنٹے تک جاری رہی، جس دوران بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری نے پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سندھ کی تقسیم سے متعلق پیپلز پارٹی کے مؤقف پر قائم رہنے کا فیصلہ کیا گیا۔
، جبکہ فریال تالپور کی حالیہ تقریر بھی زیر بحث آئی۔ملاقات کے بعد بلاول بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو زرداری اپنی رہائش گاہ روانہ ہوگئے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ آئندہ چند روز لندن میں ہی موجود رہیں گے۔