اسلام آباد: پاکستان نے مالی سال 2026 کے دوران تقریباً 57 کروڑ ڈالر مالیت کی ماہی مصنوعات عالمی منڈی میں فروخت کرکے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔میرین فشریز ڈپارٹمنٹ کے مطابق یورپی یونین کی مارکیٹ میں پاکستانی ماہی مصنوعات کی دوبارہ رسائی سے عالمی خریداروں کا پاکستان پر اعتماد بحال ہوا ہے۔
محکمہ کا کہنا ہے کہ اگر خام مال برآمد کرنے کے بجائے ماہی مصنوعات میں ویلیو ایڈیشن کرکے انہیں عالمی منڈیوں میں بھیجا جائے تو ملکی برآمدات کو 3 ارب ڈالر تک بڑھایا جا سکتا ہے۔میرین فشریز ڈپارٹمنٹ کے مطابق نئی صدی کی مشکل ترین سہ ماہی گزرنے کے بعد پاکستان کے لیے عالمی حالات میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔
ملک میں پیدا ہونے والی مختلف اجناس اور ماہی مصنوعات کے ذائقوں اور اقسام کی وسیع رینج موجود ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ ان کی ویلیو ایڈیشن پر مزید توجہ دی جائے۔واضح رہے کہ یورپی یونین نے 2007 میں پاکستان سے ماہی مصنوعات کی درآمد پر مکمل پابندی عائد کردی تھی۔
بعد ازاں 2013 میں 4 پاکستانی کمپنیوں کو محدود رسائی حاصل ہوئی، جبکہ کئی برس کی مسلسل کوششوں کے بعد یورپی مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات پر اعتماد ایک بار پھر بحال ہوا ہے۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔