ایرانی حکومت نے مقررہ حد سے زیادہ پیٹرول استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی کے مطابق 8 ستمبر سے ماہانہ 110 لیٹر سے زائد پیٹرول استعمال کرنے والوں کو اضافی پیٹرول 10 ہزار تومان فی لیٹر کے حساب سے فراہم کیا جائے گا۔
، جبکہ اس سے قبل یہی مقدار 5 ہزار تومان فی لیٹر میں دستیاب تھی۔حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ ماہانہ 110 لیٹر تک پیٹرول استعمال کرنے والے صارفین پر اس فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا اور ان کے لیے موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
ایران میں اس وقت ہر ماہ پہلے 60 لیٹر پیٹرول 1500 تومان فی لیٹر جبکہ مزید 50 لیٹر 3 ہزار تومان فی لیٹر کے حساب سے فراہم کیا جاتا ہے۔خیال رہے کہ ایرانی کرنسی کے مطابق ایک تومان 10 ریال کے برابر ہے۔