حیدرآباد: ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان ہی ہماری دھرتی ماں ہے اور اسے تقسیم نہیں کیا جا سکتا، جبکہ ملک کے دیگر تمام حصے انتظامی یونٹس کی حیثیت رکھتے ہیں۔حیدرآباد میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اقتدار ایک جاگیردار کے ہاتھ سے نکل کر دوسرے جاگیردار کے پاس منتقل ہوگیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب فیصلے ایوانوں میں نہیں ہوتے تو سڑکوں پر ہونے لگتے ہیں، اور ایم کیو ایم سڑکوں کی سیاست کا تجربہ رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے سامنے یہ بات واضح ہونی چاہیے کہ پاکستان ناقابلِ تقسیم ملک ہے اور اس کے دیگر تمام علاقے انتظامی یونٹس ہیں۔ 
خالد مقبول صدیقی کے مطابق ایم کیو ایم نے 18ویں ترمیم میں اس لیے حصہ لیا کیونکہ اگر وہ اس عمل کا حصہ نہ بھی بنتی تو پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) ترمیم منظور کرلیتی۔دوسری جانب وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال قبل دنیا میں پاکستانیوں کو وہ اہمیت حاصل نہیں تھی جو آج نظر آتی ہے۔
، تاہم اب بڑی طاقتیں اپنے مسائل کے حل کے لیے پاکستانی فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کی جانب دیکھ رہی ہیں۔مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان نے تیسری عالمی جنگ کو روکنے میں کردار ادا کیا اور آج ملک ایک سپر پاور کے ساتھ بھیپیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)  برابری اور عزت کے ساتھ بات کر رہا ہے۔