پاکستان کرکٹ بورڈ نے لندن میں موجود پاکستانی کرکٹرز امام الحق اور محمد رضوان کے موبائل فون کا ڈیٹا حاصل کرلیا ہے، جس کے بعد دونوں کھلاڑیوں سے متعلق جاری تحقیقات کا دائرہ مزید بڑھا دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد پی سی بی دونوں کرکٹرز کی سرگرمیوں اور ان کے رابطوں سے متعلق معلومات کا جائزہ لے رہا ہے۔
’تحقیقات میں یہ بھی دیکھا جا رہا ہے کہ دونوں کھلاڑی کن افراد سے رابطے میں رہے۔مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان کو 194 رنز سے شکست کے بعد ٹیم کے ہوٹل پہنچنے پر سیکیورٹی افسر نے امام الحق اور محمد رضوان کے موبائل فون اپنی تحویل میں لے لیے تھے۔
ذرائع کے مطابق کئی گھنٹے بعد موبائل فون کا ڈیٹا کسی دوسری جگہ منتقل کرنے کے بعد دونوں کھلاڑیوں کو فون واپس کردیے گئے۔ذرائع کے مطابق اگر تحقیقات کے دوران دونوں کرکٹرز کے خلاف ٹھوس شواہد سامنے آئے تو انہیں بھاری جرمانے یا پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
مستقبل میں قومی ٹیم میں ان کی شمولیت بھی متاثر ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان سے اس معاملے پر رابطہ کیا گیا تو انہوں نے موبائل فون کا ڈیٹا حاصل کیے جانے کی تصدیق کرنے سے انکار کردیا۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔