اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے یومِ فضائیہ کے موقع پر پاک فضائیہ کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی قربانیوں اور قومی دفاع میں کردار کو سراہا ہے۔اپنے پیغام میں صدر زرداری نے کہا کہ پاک فضائیہ نے مختلف فضائی معرکوں میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت اور برتری ثابت کی۔
، جبکہ معرکۂ حق کے دوران بھی فضائیہ نے اہم اور فیصلہ کن کردار ادا کیا۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کی نمایاں کارکردگی جرات مندانہ قیادت، مؤثر حکمتِ عملی، بہترین منصوبہ بندی اور پیشہ ورانہ مہارت کا نتیجہ ہے۔ تعداد میں کم ہونے کے باوجود پاک فضائیہ نے بھرپور مقابلے کی اپنی شاندار روایت کو برقرار رکھا۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ دشمن چاہے کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو، قومی عزم کو کمزور نہیں کرسکتا۔ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے ہر موقع پر غیر معمولی بہادری اور حوصلے کا مظاہرہ کیا۔صدر مملکت نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ ملک کی خودمختاری اور فضائی حدود کے تحفظ کے لیے ہر وقت مکمل طور پر تیار اور چوکس ہے۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔