اسلام آباد: پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان 7 ارب ڈالر سے زائد کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے تحت مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان توسیعی فنڈ سہولت (EFF) پروگرام کے چوتھے جائزے کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق 1 ارب 40 کروڑ ڈالر کے ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسیلٹی (RSF) پروگرام کے تیسرے جائزے پر بھی بیک وقت بات چیت ہوگی۔
مذاکرات کے دوران پاکستان کی جانب سے گزشتہ مالی سال کی دوسری ششماہی، یعنی جنوری سے جون 2026 تک کی معاشی کارکردگی اور مقررہ اہداف پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔مذاکرات میں مالیاتی پالیسی، اقتصادی اہداف اور دونوں پروگرامز کے تحت کیے گئے اقدامات سمیت مختلف امور پر تفصیلی بات چیت متوقع ہے۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔