ریاض: سعودی عرب نے ریاض اور مدینہ میں عراقی ڈرون حملوں کے بعد مشرقی، مغربی آئل پائپ لائن کو عارضی طور پر بند کردیا۔سعودی وزارتِ توانائی کے مطابق آبنائے ہرمز سے گزرے بغیر تیل برآمد کرنے والی اہم پائپ لائن کو متعدد ڈرون حملوں کے بعد احتیاطی اقدام کے طور پر معطل کیا گیا ہے۔
وزارتِ توانائی نے ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ پائپ لائن کو جمعرات کی صبح نشانہ بنایا گیا، حملوں کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔سعودی وزارتِ خارجہ کے مطابق آئل پائپ لائن پر حملے عراق سے کیے گئے ڈرونز کے ذریعے کیے گئے۔
وزارت کا کہنا ہے کہ عراقی وزیراعظم کی درخواست پر فی الحال حملوں کا جواب نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سعودی حکام نے واضح کیا ہے کہ ملکی خودمختاری کے تحفظ اور شہریوں کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
یہ حملے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب یمن سے متعلق خطے میں حوثیوں کی کارروائیوں اور بحیرۂ احمر کے ساحلی علاقوں میں ان کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کے حوالے سے بھی رپورٹس سامنے آرہی ہیں۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔