بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں تشویش پھیل گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 30 کلو میٹر زیرِ زمین تھی۔
حکام کے مطابق زلزلے کا مرکز خضدار سے تقریباً 45 کلو میٹر مشرق میں واقع تھا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔