کراچی: شہر کے علاقے لیاقت آباد میں خاتون پر تیزاب پھینکنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر تکنیکی ذرائع کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ دورانِ تفتیش گرفتار ملزم نے دعویٰ کیا کہ خاتون کے شوہر نے اسے تیزاب پھینکنے کے لیے رقم دی تھی۔
پولیس نے ملزم کے بیان کی بنیاد پر خاتون کے شوہر کو بھی گرفتار کرلیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔