عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد سے زائد کمی کے بعد قیمتیں ایک ہفتے سے زیادہ عرصے کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں۔خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب سے تیل کی سپلائی میں جزوی بحالی اور حوثیوں کے مسلسل حملوں کے باعث سرمایہ کار موجودہ صورتحال اور اس کے عالمی منڈی پر اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
برینٹ خام تیل کی قیمت 2.16 ڈالر کی کمی کے بعد 101.71 ڈالر فی بیرل پر آگئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل 2.15 ڈالر کمی کے بعد 98.15 ڈالر فی بیرل کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان جاری جنگ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے رواں ہفتے سفارتی پیش رفت کی توقع نے تیل کی قیمتوں میں شامل خطرے کے اضافی پریمیم کو بھی کم کیا ہے۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔