امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی جنگ بندی اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے سے متعلق تجویز مسترد کیے جانے کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں 1.82 ڈالر، یعنی 1.74 فیصد اضافہ ہوا۔
، جس کے بعد فی بیرل قیمت 106.14 ڈالر تک پہنچ گئی۔اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت بھی 1.14 ڈالر، یعنی 1.23 فیصد بڑھ کر 93.55 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
واضح رہے کہ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی گئی 7 روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی ہے۔ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث عالمی توانائی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔