ریاض: سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کا اہم اجلاس ہوا، جس میں علاقائی و عالمی صورتحال سمیت مکہ دفاعی مشترکہ معاہدے کے سیکرٹریٹ کے قیام سے متعلق پیشرفت پر غور کیا گیا۔ریاض میں ہونے والے اجلاس کے دوران مختلف علاقائی اور بین الاقوامی معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ 
سعودی کابینہ نے آبنائے ہرمز، باب المندب، بحیرۂ احمر اور خلیج عدن میں آزادانہ اور محفوظ بحری آمدورفت یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔اجلاس میں مکہ دفاعی مشترکہ معاہدے کے سیکرٹریٹ کے قیام کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
جبکہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق معاملات پر بھی غور کیا گیا۔سعودی کابینہ نے سلامتی کونسل کی جانب سے بحری جہازوں پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی مذمت پر مبنی بیان کا خیرمقدم بھی کیا۔سعودی میڈیا کے مطابق اجلاس میں آبنائے ہرمز کی صورتحال کو 28 فروری سے قبل کی سطح پر واپس لانے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔