واشنگٹن: امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو غیر قانونی تارکین وطن کو ان کے آبائی ممالک کے بجائے تیسرے ملک منتقل کرنے کی پالیسی عارضی طور پر دوبارہ نافذ کرنے کی اجازت دے دی۔عدالتی فیصلے کے بعد امریکی انتظامیہ کو ایسے تارکین وطن کو تیسرے ممالک بھیجنے کی اجازت مل گئی ہے۔
اس مقصد کے لیے ٹرمپ انتظامیہ مختلف ممالک کے ساتھ معاہدے بھی کرچکی ہے، جن میں کوسٹا ریکا بھی شامل ہے۔رپورٹس کے مطابق اس پالیسی کے تحت اب تک 25 ہزار سے زائد تارکین وطن کو 29 مختلف ممالک منتقل کیا جاچکا ہے، جن میں میکسیکو بھی شامل ہے۔
امریکی سپریم کورٹ نے اس معاملے کی حتمی سماعت دسمبر میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے باعث موجودہ اجازت کو عارضی قرار دیا جارہا ہے اور حتمی فیصلہ آنے تک پالیسی کی قانونی حیثیت زیرِ غور رہے گی۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔