اسلام آباد: وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق افغانستان میں دہشت گردوں کے مبینہ ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے فضائی کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں 22 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔وزارت اطلاعات کے مطابق کارروائی کے دوران دو مختلف مقامات پر فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان سے منسلک دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ حکام کے مطابق ان مقامات پر موجود بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی تباہ ہوگیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ کارروائی مصدقہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئی اور اہداف کو انتہائی احتیاط کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔ وزارت کے مطابق کارروائی کے دوران شہریوں کے تحفظ اور ممکنہ جانی نقصان سے بچنے کے لیے خصوصی احتیاط برتی گئی۔وزارت اطلاعات نے بتایا کہ ’آپریشن غضب لِلحق‘ کے تحت دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جن میں افغانستان میں موجود مبینہ ٹھکانوں اور محفوظ پناہ گاہوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
بیان کے مطابق پاکستان کو دہشت گردی کے خطرے کا سامنا افغانستان کی جانب سے ہے اور افغان سرزمین پر دہشت گرد گروہوں کی موجودگی اسلام آباد کے لیے تشویش کا باعث ہے۔وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران شہری آبادی کو نقصان سے بچانے کے لیے ممکنہ حد تک احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔