ابوظبی: متحدہ عرب امارات میں اکتوبر 2026 کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے تحت گزشتہ ماہ کے مقابلے میں ایندھن کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔حکام کی جانب سے جاری کردہ نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول سپر 98 کی قیمت بڑھا کر 4.40 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
جو تقریباً 332 پاکستانی روپے کے برابر بنتی ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق اکتوبر 2026 کے دوران ہوگا، جبکہ ستمبر کے مقابلے میں اضافے کے باعث متحدہ عرب امارات میں گاڑیوں کے مالکان کے اخراجات میں بھی اضافہ متوقع ہے۔