سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر حوثی ملیشیا کے میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔رائٹرز کے مطابق حملوں کے باعث سرمایہ کاروں میں یہ خدشات پیدا ہوئے ہیں کہ سعودی عرب میں تیل کی پیداوار متاثر ہوسکتی ہے، جو دنیا کے بڑے تیل برآمد کنندگان میں شمار ہوتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل کی قیمت بڑھ کر 103 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ امریکی خام تیل 91 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگیا۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے مربن کروڈ کی قیمت بھی اضافے کے بعد 111 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔تاہم عالمی مارکیٹ میں قدرتی گیس کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔