واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کے لیے تیار ہے۔وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ براہِ راست بات چیت کے لیے ہمیشہ تیار رہے ہیں۔ 
انہوں نے اماراتی طیارے سے متعلق پیش آنے والے واقعے کی ذمہ داری بھی ایران پر عائد کی۔امریکی صدر نے برطانیہ کے آر اے ایف فیئرفورڈ ایئر بیس سے امریکی بمبار طیاروں کی واپسی کے معاملے پر بھی گفتگو کی۔ ان کے مطابق ایک مخصوص خطرے کے پیش نظر بمبار طیاروں کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔
دوسری جانب ٹرمپ نے ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر سیاسی مخالفین اور روس یوکرین جنگ کو ذمہ دار قرار دیا۔ٹرمپ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری بیان میں کہا کہ ایندھن کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ اب ایران کے خلاف جنگ سے منسلک نہیں، بلکہ انہوں نے اس کی وجوہات میں روس یوکرین جنگ اور اپنے سیاسی مخالفین کو شامل کیا۔