صنعا: یمن میں حوثی جنگجوؤں کے خلاف آپریشن ’فجر الیمن‘ جاری ہے، جبکہ تازہ کارروائیوں میں 250 حوثی جنگجوؤں کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔یمنی حکام کے مطابق صعدہ میں کارروائی کے دوران حوثیوں کے ایک خفیہ میزائل ذخیرے کو تباہ کردیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ پہاڑ کے اندر قائم اس ڈپو میں تقریباً 20 بیلسٹک میزائل موجود تھے۔حکام کے مطابق حکومتی فورسز نے باب المندب، ذباب کی بندرگاہ، ہوائی اڈے اور المخا شہر سمیت اہم علاقوں میں بھی حوثیوں کے خلاف پیش قدمی کی ہے۔ ذباب بندرگاہ کا مکمل کنٹرول حکومتی فورسز نے سنبھال لیا ہے۔
یمنی حکام کا کہنا ہے کہ تعز میں ہونے والی کارروائیوں کے دوران 250 حوثی جنگجو ہلاک یا زخمی ہوئے۔دوسری جانب سعودی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے بتایا کہ اتحادی بحری افواج نے الحدیدہ گورنریٹ میں کارروائی کرکے آبی گزرگاہوں پر حملوں کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی ہے۔
ترجمان کے مطابق عوامی حمایت یافتہ یمنی فورسز المخا کے علاقے تک پہنچ چکی ہیں، جبکہ حوثیوں کے خلاف کارروائیاں مختلف محاذوں پر جاری ہیں۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔