کانگریشنل ریسرچ سروس کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ کے دوران امریکا کے 81 جنگی طیارے تباہ81 جنگی طیارے تباہ یا متاثر ہوئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق امریکی نقصانات میں جنگی طیاروں کے علاوہ ہیلی کاپٹرز اور ڈرونز بھی شامل ہیں۔ 
ایران کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران کم از کم 45 ایم کیو-9 ریپر ڈرونز کے تباہ ہونے یا نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔کانگریشنل ریسرچ سروس کے مطابق ایران کے خلاف آپریشنز میں 12 ایف-15 ای اسٹرائیک ایگلز بھی متاثر یا ضائع ہوئے۔
امریکی ہیلی کاپٹرز میں اپاچی، چار اے ایچ-6 لٹل برڈز اور ایک سی ہاک بھی نقصانات کی فہرست میں شامل ہیں۔رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ طیاروں کی اس نوعیت کے نقصانات امریکی دفاعی صنعت اور پینٹاگون کی جانب سے نئے طیاروں کی بروقت فراہمی اور دوبارہ تعیناتی کی صلاحیت پر اضافی دباؤ ڈال سکتے ہیں۔