قطر نے کہا ہے کہ اس کی ثالثی میں ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات اور پیغامات کے تبادلے کا سلسلہ جاری ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اختلافات کا قابلِ عمل حل تلاش کرنا ہے۔قطری وزارتِ خارجہ کے شعبہ اطلاعات کے ڈائریکٹر ابراہیم بن سلطان الہاشمی نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ مذاکرات میں تمام متعلقہ فریقوں کے تحفظات اور خدشات کو مدنظر رکھنا ضروری ہوگا۔
قطری حکام نے سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان ہونے والے مکہ دفاعی معاہدے کی بھی حمایت کا اظہار کیا ہے۔مکہ دفاعی معاہدے کے حوالے سے قطری عہدیدار کا کہنا تھا کہ یہ اتحاد خطے کے ممالک کے وسائل کے تحفظ اور علاقائی استحکام کیلئے تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ قطر خطے کے ممالک کی جانب سے اپنی قومی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے کیے جانے والے اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔