بھارتی ریاست منی پور میں بدامنی اور پرتشدد واقعات میں ایک بار پھر شدت آگئی ہے، جبکہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال بدستور تشویشناک ہے۔ مودی حکومت کو ریاست میں کشیدگی پر قابو پانے کے حوالے سے سخت تنقید کا سامنا ہے۔
بھارتی جریدے انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پانچ بچوں کی ماں اور 22 سالہ خاتون کی ہلاکت کے بعد علاقے میں تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں مسلح گروہوں کے درمیان جھڑپیں مزید شدت اختیار کر گئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ پرتشدد واقعات کے دوران متعدد گھروں کو آگ لگا دی گئی، جبکہ مختلف علاقوں میں خوف و ہراس اور کشیدگی کی فضا برقرار ہے۔ تشدد کی تازہ لہر نے منی پور میں امن و امان کی صورتحال اور حکومتی اقدامات کی افادیت پر نئے سوالات اٹھا دیے ہیں۔
دوسری جانب انسانی حقوق کے ماہرین نے ریاست میں جاری تشدد پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور بھارتی حکومت کی جانب سے شہریوں کے تحفظ اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر تنقید کی ہے۔ماہرین کے مطابق مسلسل پرتشدد واقعات اس امر کی نشاندہی کرتے ہیں کہ متاثرہ آبادیوں کے تحفظ، کشیدگی کے خاتمے اور علاقے میں دیرپا امن کے قیام کے لیے مؤثر اور سنجیدہ اقدامات ناگزیر ہیں۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔