سوڈان میں مصری سرحد کے قریب واقع سونے کی ایک کان کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 72 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حملے میں ہلاکتوں کی تعداد مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ 
تاہم واقعے کے حوالے سے سوڈانی اور مصری حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سوڈان میں رواں سال جون کے دوران بھی اسی نوعیت کا حملہ ہوا تھا، جس میں 23 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔