امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ایران میں امریکی زمینی فوج تعینات کرنے کے امکان کو بھی مسترد کر دیا ہے۔نیوز میکس کو دیے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکا ایران کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال نہیں کرے گا۔
انہوں نے ایران میں امریکی فوجی دستے بھیجنے کے حوالے سے بھی کسی منصوبے کی تردید کی۔ٹرمپ کے مطابق امریکا جوہری ہتھیاروں کے خاتمے سے متعلق روس اور چین کے ساتھ بھی مذاکرات کر رہا ہے۔
دوسری جانب اس سے قبل امریکی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکی فوج نے ایران پر ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار کیے ہیں۔ ان منصوبوں میں ایران کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے اور جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے ’مدر آف آل بمز‘ (MOAB) استعمال کرنے کا امکان بھی زیرِ غور بتایا گیا تھا۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔