اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی عائد کرنے کے حوالے سے آئین میں متعدد گنجائشیں موجود ہیں، تاہم سیاسی حکومت ہوتے ہوئے وہ ایسا قدم نہیں اٹھانا چاہتے تھے۔
اپنے بیان میں طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت گورنر راج بھی نافذ نہیں کرنا چاہتی تھی، لیکن پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق آئین میں کئی راستے موجود ہیں۔انہوں نے تحریک انصاف کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ گزشتہ 14 برس کے دوران پارٹی نے دہشت گردی کو سنجیدہ مسئلہ نہیں سمجھا۔
طلال چوہدری نے مزید کہا کہ اگر حکومت مکمل طور پر اڈیالہ، بنی گالہ یا مراد سعید کے ہاتھوں میں دے دی جائے تو پھر اسی نوعیت کے نتائج سامنے آئیں گے۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔