سعودی عرب کا سفر کرنے والے افراد کے لیے لازمی ویکسینیشن کی شرط میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔کراچی ایئرپورٹ کے ذریعے عمرہ زائرین اور سعودی عرب جانے والے دیگر مسافروں کی ویکسینیشن کی تصدیق کا عمل اب 20 نومبر صبح 10 بجے سے نافذ العمل ہوگا۔
اس سے قبل بغیر ویکسینیشن کارڈ کے سفر پر پابندی کے لیے 15 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔حکومتی ہدایات کے مطابق سفر سے کم از کم 10 روز قبل ویکسینیشن کروانا لازمی ہے۔ اس سہولت کے لیے کراچی ایئرپورٹ پر قائم سرکاری ڈسپنسری 24 گھنٹے فعال ہے۔
، جبکہ دور دراز علاقوں سے آنے والے مسافروں اور زائرین کی سہولت کے لیے ایئرپورٹ کے ڈیپارچر لاؤنج میں بھی ایمرجنسی ویکسینیشن کا بندوبست کیا گیا ہے۔