پاکستان میں گزشتہ 22 سال سے چلے آنے والے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کے سلسلے کو ختم کر دیا گیا ہے اور آج سے ملک بھر کے شہریوں کے لیے صرف جدید ای پاسپورٹس کا اجراء لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔پاسپورٹ حکام کی وضاحت کے مطابق، پہلے سے جاری شدہ مشین ریڈ ایبل پاسپورٹس اپنی ختم ہونے والی تاریخ (ایکسپائری) تک مکمل طور پر قابلِ استعمال رہیں گے۔
، تاہم مدت پوری ہونے پر ان کی جگہ نیا ای پاسپورٹ ہی جاری کیا جائے گا۔پاکستان میں ای پاسپورٹ کی سہولت کا ابتدائی مرحلہ مارچ 2022 میں شروع کیا گیا تھا، جس کا دائرہ کار صرف سفارت کاروں اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں تک محدود تھا۔بعد ازاں، اگست 2023 میں تمام عام پاکستانیوں کے لیے یہ اختیار دیا گیا تھا کہ وہ چاہیں تو پرانا مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ بنوائیں یا ای پاسپورٹ حاصل کریں۔
واضح رہے کہ قیامِ پاکستان کے فوراً بعد سے ملک میں ہاتھ سے لکھے جانے والے روایتی پاسپورٹ جاری کیے جاتے تھے، جن کی جگہ بعد میں مشین ریڈ ایبل اور اب مکمل طور پر الیکٹرانک پاسپورٹ نے لے لی ہے۔