واشنگٹن: صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ امریکہ بہت جلد ایران کے خلاف ایک اور فوجی اقدام کر سکتا ہے۔وائٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے بات چیت کے دوران امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ نے ایرانی ٹھکانوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور آئندہ دنوں میں مزید کارروائیوں کا قومی امکان موجود ہے۔
امریکی مڈ ٹرم الیکشنز پر اس کشیدگی کے اثرات کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کچھ ووٹرز اس اقدام کی حمایت کریں گے کیونکہ میں وہی فیصلے کر رہا ہوں جو ماضی کے صدور کو کرنے چاہیے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ شاید کچھ لوگ اس صورتحال سے خوش نہ ہوں، کیونکہ ہر اقدام کا سیاسی اور معاشی اثر ہوتا ہے جس کا مجھے بخوبی اندازہ تھا، تاہم ہم ایران کو کسی صورت ایٹمی صلاحیت حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
سابقہ بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے امریکی صدر نے ایران سے کسی بھی قسم کے مذاکرات کی خبروں کو مسترد کر دیا اور واضح کیا کہ معاملات کا فیصلہ جلد سامنے آئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ معاشی اور عسکری محاذ پر ایران کے مقابلے میں انتہائی مضبوط پوزیشن میں ہے۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔