عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی سامنے آئی ہے، جس کے بعد امریکی اور برطانوی خام تیل کی قیمتیں نیچے آگئی ہیں۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، امریکی خام تیل کی قیمت میں ایک ڈالر 60 سینٹ کی کمی ہوئی، جس کے بعد یہ 101 ڈالر 67 سینٹ فی بیرل پر آگئی۔
اسی طرح برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت ایک ڈالر 56 سینٹ گھٹ کر 115 ڈالر 16 سینٹ فی بیرل ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب میں حوثی باغیوں کے حملوں کے باعث توانائی کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات نے گزشتہ ہفتے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
گزشتہ جمعے کو امریکی اور برطانوی خام تیل کی قیمتیں تقریباً 3 ڈالر اضافے کے ساتھ بلند سطح پر بند ہوئی تھیں۔ ہفتہ وار بنیاد پر برینٹ خام تیل کی قیمت میں 6 فیصد جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت میں 2.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔