امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا آج ایران کے خلاف کوئی حملہ نہیں کرے گا۔ تاہم، ان کا کہنا ہے کہ تہران کے ساتھ کسی بڑے معاہدے تک پہنچنے کے امکانات اب بھی موجود ہیں۔اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہیں فیصلہ کرنا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدے کی راہ اختیار کی جائے یا اس معاملے کو ختم کردیا جائے۔
ان کے مطابق ایران سے متعلق فیصلہ جلد کرنا ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے انہیں دو خفیہ رپورٹس موصول ہوئی ہیں، جن میں مختلف معلومات پیش کی گئی ہیں۔اس سے قبل ٹرمپ نے ایران پر ممکنہ حملے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ فوجی کارروائی اگلے روز بھی ہوسکتی ہے، ۔
تاہم ساتھ ہی انہوں نے ایران کے ساتھ کسی بڑے معاہدے پر اتفاق کے امکان کو بھی مسترد نہیں کیا تھا۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ کسی ممکنہ فوجی کارروائی کے وقت کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے اب تک ایران سے متعلق معاملے کو اچھے انداز میں سنبھالا ہے۔
، تاہم ممکن ہے کہ اسے مکمل کرنے کے لیے مزید اقدامات کرنا پڑیں۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ انہیں یقین نہیں کہ ایران معاہدے پر آمادہ ہوگا یا نہیں، لیکن ان کے بقول دونوں صورتوں میں امریکا کامیاب رہے گا۔