ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران آج پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے اعلیٰ حکام کی میزبانی کر رہا ہے۔ ان کے مطابق چار ملکی اجلاس منعقد کرنے کی تجویز پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پیش کی تھی، جسے ایران نے قبول کرلیا۔
اسماعیل بقائی کے مطابق اجلاس میں فلسطین، لبنان اور مشرق وسطیٰ کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے ممالک کے درمیان اعتماد اور باہمی رابطوں کو فروغ دینا ضروری ہے۔ایرانی ترجمان نے کہا کہ ان کا ملک خطے کی بدلتی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور ہر ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران اپنی قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے دفاع کا حق استعمال کرے گا، کیونکہ ملک کو کسی بھی وقت ممکنہ جارحیت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اجلاس میں لبنان کے حوالے سے اسرائیل کی پالیسیوں اور مبینہ توسیع پسندانہ عزائم پر بھی گفتگو ہوگی۔ ان کے بقول اسرائیل میں انتخابات کے نتائج سے خطے کی موجودہ صورتحال پر کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔