سعودی عرب کی جانب بڑھنے والے حوثیوں کے حملوں کو ناکام بنا دیا گیا۔ اتحادی افواج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تین بیلسٹک میزائل اور چار ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔حکام کے مطابق مشرقی علاقے اور الخرج گورنری میں خطرے کی صورتحال ختم ہونے کے بعد ہنگامی الرٹ واپس لے لیا گیا۔
دوسری جانب یمنی فوج کی جانب سے حوثی باغیوں کے خلاف آپریشن ’’فجر الیمن‘‘ جاری ہے۔ یمنی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف محاذوں پر حوثیوں کے خلاف مجموعی طور پر ایک ہزار 276 کارروائیاں کی گئیں۔یمنی فوج کے مطابق ان کارروائیوں میں حوثیوں کی تنصیبات، فوجی مراکز اور مختلف ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔