مکہ مکرمہ میں بارش کے خوشگوار مناظر نے مسجد الحرام کے روحانی ماحول کو مزید دلکش بنا دیا، جہاں عمرہ زائرین نے بارانِ رحمت کے دوران طوافِ کعبہ کی سعادت حاصل کی۔مکہ مکرمہ اور اس کے گردونواح میں گہرے بادل جم کر برسے، جبکہ مسجد الحرام میں بارش کے دوران زائرین عبادت اور طواف میں مصروف رہے۔
بارش کے باوجود عمرہ زائرین نے طواف کا سلسلہ جاری رکھا اور اللہ تعالیٰ کی رحمتوں پر شکر ادا کیا۔بارش سے شہر اور اطراف کے علاقوں میں موسم خوشگوار ہوگیا، جبکہ خانہ کعبہ کے گرد بارش میں طواف کرتے زائرین کے روح پرور مناظر نے ماحول کو مزید پُرسکون اور دلنشیں بنا دیا۔