ایران نے واضح کیا ہے کہ جب تک اس کی مقرر کردہ شرائط پوری نہیں ہوتیں، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم نہیں کی جائے گی۔ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ڈپٹی چیف مصطفیٰ ایزدی نے سرکاری نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم جنگی حکمتِ عملی اور دفاعی صلاحیتوں سے بخوبی آگاہ ہے۔
مصطفیٰ ایزدی کا کہنا تھا کہ ایران کی مسلح افواج ملکی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہیں اور کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے میزائل ٹیکنالوجی، فضائی دفاعی نظام اور ڈرونز کی تیاری کے شعبوں میں نمایاں ترقی کی ہے۔
ایرانی عہدیدار کے مطابق ملک کی دفاعی صلاحیتوں میں ہونے والی پیشرفت قومی سلامتی کے تحفظ اور خودمختاری کے دفاع میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔