بھارتی ریاست گجرات میں گائے ذبح کرنے کے الزام کے تحت تین مسلمان شہریوں کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنا دی، جبکہ تینوں پر مجموعی طور پر 3 لاکھ بھارتی روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے وسیم قریشی، محمد رفیق قریشی اور اشفاق کو گائے کے گوشت کی برآمدگی سے متعلق مقدمے میں مجرم قرار دیتے ہوئے یہ سزا سنائی۔
رپورٹ کے مطابق تینوں افراد کے قبضے سے مبینہ طور پر 277 کلو گرام گائے کا گوشت برآمد ہوا تھا، جس کے بعد ان کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔دوسری جانب گجرات کے نائب وزیراعلیٰ ہرش سانگھوی نے عدالتی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ واضح پیغام ہے کہ گائے ذبح کرنے کے معاملے میں قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو رعایت نہیں دی جائے گی۔